پیر مصور خان غازی نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں درگئی میں جاری غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ تحصیل درگئی میں تین بجلی گھر موجود ہیں، اس کے باوجود عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے اور لوگوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے تحصیل درگئی سے منتخب تحصیل چیئرمین پیر اسلام غازی، ویلج کونسل چیئرمینان اور دیگر نمائندگان واپڈا حکام کے پاس گئے تھے تاکہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول معلوم کیا جا سکے، مگر افسوس کہ عوامی نمائندوں کی بات سننے کے بجائے ان کے خلاف مراسلہ جاری کیا گیا۔

پیر مصور خان غازی نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں پر گرڈ اسٹیشن پر حملے اور مسلح افراد کے الزامات لگانا سراسر زیادتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے حق کے لیے آواز اٹھانا جرم نہیں، بلکہ منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ درگئی کے عوام کو فوری ریلیف دیا جائے اور منتخب نمائندوں کو ہراساں کرنے کے بجائے مسائل کے حل پر توجہ دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے