اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری پرفخرکا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نےکہا کہ چینی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے تاکہ تعلقات مزید مضبوط ہوں۔
وزیراعظم نے چینی صدر اور وزیراعظم کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
اس موقع پر چینی سفیر نے خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا،دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
